مسلم لیگ ن کے دو سابق وزراء کے درمیان الفاظ کی گولہ باری جاری ہے جس میں پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیرایک الیکشن لڑااور بری طرح ہارگئےتھے۔
پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کا بیان شروع ہی یہاں سے ہوا تھا کہ وہ بیان دینا پسند نہیں کرتے ہیںان کے بیان سے ان کی منافقت کا اندازہ لگا لیں۔
گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا تھا کہ چوہدری نثار بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، کیوں کہ انہوں نےمشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دئیے اور کسی کو خوش کرانے کے لیے مجھے برطرف کرایا۔
خیال رہےاس کے جواب میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا تھاکہ چوہدری نثار کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ ن سے تعلق واجبی ہے۔