قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ معصومی بچی زینب کے قتل جیسے افسوسناک واقعات دنیامیں ہوتےہیں لیکن وہاں حکومتیں بےبس نہیں ہوتیں ہیں،حکومت کی توجہ کسی اورچیز پرہےاس لیےزینب کےقاتل گرفتارنہیں ہوسکے۔آج برطانوی پارلیمنٹ میں زینب واقعےکوزیربحث لایا جائیےگا یہ افسوس ناک ہے۔
سید خورشید شاہ نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اوروزیراعلیٰ پنجاب ناکام ہوچکے ہیں،عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا فرض ہوتا ہے،قصورمیں گزشتہ واقعات پرتوجہ دی جاتی تو زینب کا واقعہ نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس میںکاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیےمعصوم لوگوں کوپکڑا گیا ہے۔زینب کے قتل کےخلاف احتجاج کرنےوالوں پر گولیاں چلائی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ کل ایک واقعہ مردان میں بھی ہوا،جسے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔