• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم نے راؤ انوار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Banned Organization Accepted Responsibility For Attack On Rao Anwar

کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ۔ حملے میں راؤ انوار محفوظ رہے تھے، تاہم مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ۔ خود کش حملہ آور کی شناخت اسماعیل آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔

گزشتہ شب ایس ایس پی راؤ انوار اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ ملیرلنک روڈ پر خود کش بمبار نے حملہ کر دیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کے خود کش حملہ آور گاڑی سے ٹکرایا اور پھٹ گیا حملے میں راؤ انوار اور ساتھی اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے2نائن ایم ایم پستول اور 2گولیاں برآمد کرلیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایس ایس پی ملیر پر خودکش سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین