ملتان (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں لاہورکے علاقے ڈیفنس کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ،بتایاجاتا ہے کہ انہیں فوڈ پوائزنگ کی شکایت ہوئی ہے ، ان کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع پر سابق صدر آصف علی زر د ر ی جلسہ گاہ سے سیدھے ان کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے، سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بھی ملتان سے لاہور پہنچ گئے،ان کے صاحب زادے قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کو فوڈ پوائزنگ کی شکایت ہوئی ، اب ان کی طبیعت بہتر ہے ۔