لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کی یقین دہانی پر انڈس کالج کے طلباء نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج ختم کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے بتایا کہ طلباء کے مستقبل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔