ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان سرفراز فلکی نے اتفاقیہ رخصت دینے کے اختیارات دیگر افسران کو بھی تفویض کر دیئے، سٹی پولیس آفیسر ملتان کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اتفاقی رخصت کے لئے کافی فاصلہ طے کر کے ملازمین کو سی پی او دفتر آنا پڑتا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سال میں 14 یوم اتفاقیہ رخصت لی جا سکتی ہے، تمام ایس پیز اپنے ڈویژن میں 14 دن کی چھٹی دے سکتے ہیں اور ہر ڈی ایس پی بھی اپنے ماتحت عملے کو 14 دن کی رخصت دے سکتا ہے، انسپکٹرز اپنے ماتحتوں کو 3 یوم اور ایس ایچ اوز ماتحت کانسٹیبلز کو 3 یوم کی رخصت دے سکیں گے، سابق سی پی او احسن یونس نے یہ اختیارات افسران سے واپس لیے لئے تھے۔