کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر و ناظم رحیم کاکڑ، سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، عمر فاروق کاکُڑ، منظور احمد سرپرہ، محمد جاوید، محمد نسیم، محمد اکبر، عبدالغفار، محمد یوسف اور دیگر نے وزیر اعلیٰ ،آئی جی پولیس ، ہوم منسٹر، ہوم سیکرٹری سے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں کیونکہ تمام ٹریفک سگنل ناکارہ اور بند پڑے ہیں شہر کے کسی بھی روڈ پر زبیرا کراسنگ کا نام و نشان تک نہیں ہے اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ضروریات کو پورا کیا جائے کیونکہ موجودہ حالات میں آئے روز دیگر فورس کے ساتھ ساتھ ٹریفک اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے بیان میں ٹریفک اہلکاروں کی ہر قسم کی ٹریننگ موٹرسائیکلوں کی فراہمی اور گاڑیوں کی کمی کو فوری پورا کیا جائے ۔