• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ قصور قابل مذمت جبکہ ملزم کی عدم گرفتاری ایک سوالیہ نشان ہے، رشید کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماء حاجی سردار رشید کاکڑ نے ایک بیان میں سانحہ قصور کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے درد انگیز واقعات سے انسانیت بھی شرمسار ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ ملزم کی عدم گرفتاری سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان آگیا ہے حالانکہ یہ مسئلہ اخلاقیات، انسانیت اور پورے سماج سے جڑا ہوا ہے انہوں نے حکومت اپوزیشن کے تمام رہنمائوں سیاسی اسٹیک ہولڈرز سمیت متعدد اداروں کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے انہوں نے کہا کہ قصور کا واقعہ پہلا نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لہذا ان شرمناک واقعات پر پوری قوم پریشان اور اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہے سردار رشید کاکڑ نے کہا کہ یہ واقعہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کاسبب بھی بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ زینب کے سفاک قاتل کو گرفتار کرکے اسے سرعام پھانسی دی جائے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
تازہ ترین