قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کی مذمت کردی اور کہا کہ پارلیمنٹ کوبرا سمجھنے والے کو پاکستان میں سیاست کرنے کا حق نہیں۔پارلیمنٹ کونہ ماننے والوں کے استعفے کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہے،پاکستان میں پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی توبڑے بڑے سانحے نہ ہوتے،پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے سرحدوں کو مضبوط بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے باعث ملک کو ایٹمی طاقت بنایا گیا،پارلیمنٹ کواس کا وقارنہ دینا حکومتوں اورہماری ناکامی ہے۔