ملتان ،رحیم یارخان(نمائندگان جنگ)ملتان اور رحیم یارخان میں مزید 3مریض سوائن فلو سے چل بسے ،جاں بحق ہونیوالوں میں جاں بحق ہونیوالوں میں ساجدہ ،بلقیس اور عبدالشکورشامل ہیں جبکہ وومن یونیورسٹی ملتان کی ایک طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں زیر علاج سوئن فلو کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ہے جس سے مجموعی اموات24ہو گئی ہےآئی سی یو وارڈ میں لیہ کی رہائشی 22سالہ ساجدہ سوائن فلو کے باعث فوت ہوئی نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شعبہ میں 19مریض داخل ہیں جس میں سے 15ائسولیشن وارڈ اور4آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل 7مریض سوائن فلو پازیٹیو ہیں آئی سی یو وارڈ میں داخل3مریض سوائن فلو پازیٹیو ہیں5مریضوں کو صحت یاب ہونے پر جمعرات کے روز ڈسچارج کر دیا گیا۔