لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران چوہدری ذوالفقار علی،راشد جاوید لودھی، عامر سعید راں ، اور محمد ظہیر بٹ، نے اپنے مشترکہ بیان میںوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اس بیان کی پرزور مذمت کی جس میں انہوں نے سانحہ قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بیان دیا کہ زیادتی کے ذمہ دار بچی کے گھر والے ہیں۔ فاروق حیدروزیراعظم آزاد کشمیر ناصرف استفی دیں بلکہ پوری قوم سے معافی مانگے۔