• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تعیناتی پراظہار برہمی

Supreme Court Prosecutor General Nabs Non Deployment Overwhelmed

سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری قانون کو فوری طلب کرلیا۔

انتظامی عدالتوں کے غیر فعال ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ سیکریٹری قانون پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری پر سمریوں سمیت تمام ریکارڈ لے کر آئیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 2 عدالتوں سے وعدے کے باوجود پراسیکیوٹر نیب نہیں لگایا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین نیب نے 5 نام بھجوائے، ان میں سے ایک کو لگانا حکومت کا کام تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پراسیکیوٹر کو نا لگا کر کس چیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین