• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا نے ترجیہی تجارتی معاہدے میں درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی

Indonesia Preferred Trade Duty To End Import Duty

انڈونیشیا نے ترجیہی تجارتی معاہدے کے تحت آم، تمباکواوریارن سمیت 20 پاکستانی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی مکمل ختم کر دی ، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے اسے بڑی تجارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار یکطرفہ مراعات کا حصول ممکن ہوا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے ترمیم شدہ ترجیہی معاہدے پر باقاعدہ دستخط 26 جنوری کو انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اورمختلف ممالک کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدوں پر بات چل رہی ہے۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بھارت کا کوئی کردار نہیں، اس لیے وہ ان کا حصہ نہیں بن سکتا۔ امید ہے پاک افغان تجارتی مذکرات کا جلد دوربارہ شروع ہو جائیں گے۔

سیکریٹری تجارت نے کہا کہ بھارت کے ساتھ منفی اور مثبت لسٹ کے تحت تجارتی عمل جاری ہے۔ ای کامرس کا ڈرافٹ جلد تیار کر کےوزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے ٹو کے مذکرات کا اگلا دور فروی میں چین میں ہو گا ، چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معاہدے میں پاکستان کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

تازہ ترین