پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کی فہرست میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید بھی شامل ہوگئے ۔
عمران خان کے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان پر جوابی لعن طعن کئے جانے پر پی ٹی آئی ایم این اے مراد سعید پھٹ پڑے ۔
مراد سعید کا کہناتھاکہ نااہل شخص کے لئے قانون سازی کرنے والوں پر ایک بار نہیں سو بار لعنت ہو۔
ان کا مزید کہناتھاکہ کل ارکان پارلیمنٹ نے بڑی غیرت دکھائی ، یہ غیرت تب کہاں تھی جب ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم قانون بدلا گیا ؟
پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی استفسار کیا کہ پارلیمنٹ کا تقدس اس وقت کہاں تھا جب سابق وزیراعظم نےذرائع آمدن کے حوالے سے ایوان کے فلور پر جھوٹ بولا تھا ؟