سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کی سماعت آج ہوگی۔ کمیشن نے سندھ میں پانی کی خراب صورتحال پر نوٹس جاری کردیے ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر سابق جج جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جس کا رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
آج ہونے والی سماعت سے قبل کمیشن نے درخواست گزار شہاب اوستو، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور 8 مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو نوٹس جاری کردیے جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی جی کے ڈی اے، ڈی جی واسا، چیئرمین کے پی ٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔