قصور( نمائندہ جنگ ) پولیس نے ابتک معصوم بچوں کی ہلاکت کے شبہ میں 2ہزار سے زائد افراو کو پکڑا جبکہ 600مشتبہ افراد کا ڈی این اے کروایا گیا، 4کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرکے ان پر بچیوں کی ہلاکت کا الزام لگایااس کے بارجود بچبیوں کی ہلاکتیں جاری رہی ، قصورمیں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام زینب کی یاد میں معصوم بچی کے والد لواحقین اور چوہدری منظور جنرل سیکرٹری پنجاب پیپلز پارٹی نے شمعیں روشن کیں ،جائے وقوعہ پر انجمن تاجران ،سول سوسائٹی،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور شمعیں روشن کیں ،ریلی کے شرکا نے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پر طلباء کی ایک کثیر تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے زینب کو انصاف دو کے نعرے بھی لگائے ،جمعہ کے خطبات میں علما اکرام اور مختلف تنظیموں نے اپنی تقریروں میں مرکزی ملزم کی گرفتاری تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان کیا ۔