• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،غیر قانونی فیکٹری کیخلاف کارروائی ،مالکان کاضلع کونسل ٹیم پرتشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر) غیر قانونی کمرشل فیکٹری کے خلاف کارروائی ، مالکان نے دیواریں گرانے پر ضلع کونسل کی ٹیم کو محبوس بناکر تشدد کا نشانہ بنایا ،ایم این اے سکندر بوسن کی مداخلت کے باوجود ٹیم کو دو گھنٹے تک زبردستی روکے رکھا، پولیس نے ضلع کونسل کی ٹیم کو بازیاب کروا لیا ، بتایا گیا ہے کہ چاہ گاجرانوالہ میں سابق کمشنر محمد علی گردیزی کے رقبہ کے قریب اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ واپڈا نوید اور اظہر مشتاق نے غیر قانونی بغیر نقشہ فیکٹری کی تعمیر شروع کررکھی تھی، متعدد شکایات پر بلڈنگ انسپکٹر فیض رسول نے دو تعمیر روکنے اور نقشہ جمع کرانے کیلئے نوٹس ارسال کئے ، گزشتہ روز چیف آفیسر اصغر مجید کی ہدایت پر بلڈنگ برانچ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری کی دیواریں گرا دیں، اسی اثنا میں نوید اور اظہر مشتاق اور درجنوں نامعلوم افراد موقع پر پہنچ گئے اور ٹیم کی گاڑیوں کو روک کر محبوس بنا لیا اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، اس موقع پر ایم این اے سکندر بوسن نے ضلع کونسل کی ٹیم سے ٹیلی فونک بات کی لیکن فیکٹری مالکان نےملازمین کو رہا نہیں کیا 15پر کال کرنے پرتھانہ الپہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے بعد بلڈنگ انسپکٹر جاوید، فیض رسول ، ادریس سمیت 14رکنی ٹیم کو بازیاب کرا لیا ، بلڈنگ انسپکٹر فیض رسول کی مدعیت میں تھانہ الپہ میں مقدمہ اندارج کیلئے درخواست دے دی ہے ۔
تازہ ترین