• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب فائونڈیشن کا مردان میں بچی سے زیادتی وقتل کیخلاف مظاہرہ

پشاور (خبرنگار)مردان میں چار سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف حجاب فائونڈیشن کے زیر اہتمام پشاورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ‘ جن کی قیادت حجاب فائونڈیشن کے ایم ڈی محمد ذکریا کر رہے تھے مظاہرے میں خواتین سمیت چھوٹے بچوں نے بھی شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ذکریا نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عاصمہ قتل کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادے‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچے محفوظ نہیں‘ جس کے باعث بچوں کے والدین شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں ‘ ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے اس لئے حکومت اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
تازہ ترین