کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ فاروق فیض لہڑی نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے یہ بات انہوں نے تاجر امن کمیٹی کے سیکرٹری ثقافت غفار خان ہدہ والا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ٹریفک مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن ٹریفک پولیس کی پوری کوشش ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قانون کے مطابق نمبرپلیٹس لگائیں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کر کے ہی ٹریفک مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔