ویسے تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا، لیکن باسکٹ بال کا ایسا نشانہ لگانا اور ریکار بنالینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی، جس نے سیکڑوں فٹ اونچائی سے بال باسکٹ کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
’ڈیریک ہیرون‘ نامی آسٹریلوی نوجوان نے جنوبی افریقا کی ’مالیٹ سن یان‘ نامی بلندو بالا آبشار کا انتخاب کیا اور 660فٹ اونچائی پر کھڑے ہو کر ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔
آسٹریلوی نوجوان کے اس شاندار کارنامہ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔