• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹائون اور قصور کے شہدا کے خون کا حساب لینے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،تحریک انصاف ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری ندیم قریشی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ناصر محمود کمبوہ نےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف اللہ کی پکڑ میں ہیں ، شہباز شریف کی حکومت ہوتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی ،تمام سیاسی جماعتوں کےاپنے اپنے سیاسی منشور ہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹائون پرتمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں پنجاب حکومت کو عوام کے جان ومال سے کسی صورت نہیں کھیلنے دیں گے ، اس وقت پنجاب میں امن وامان کی صورت حال بہت خراب ہوچکی ہے ، تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور کے شہدا کے خون کا حساب لینے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
تازہ ترین