کوئٹہ(سٹی ڈ یسک)افغان قومی موومنٹ کے رہنماء نذیر خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ چمن اور گلستان کو الگ الگ ضلع کا درجہ دے کرقلعہ عبداللہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر چمن سے قلعہ عبداللہ منتقل کرنے کیلئے احکامات جاری کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کریں انہوںنے کہا کہ قلعہ عبداللہ کو1993ء میں پشین سے الگ کرکے برائے نام ضلع کادرجہ تو دیاگیا لیکن سازش کے تحت اسے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر چمن منتقل کیا گیاجس سے گزشتہ تئیس برس سے قلعہ عبداللہ کے عوام کے حقوق غصب ہورہے ہیں آبادی کے تناسب سے چمن ،گلستان اور قلعہ عبداللہ تین الگ الگ ضلع بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑی اور گنجان آبادی کی وجہ سے قلعہ عبداللہ کے وسائل کم اور مسائل بہت زیادہ ہیں یہاں کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے بنیادی سہولیات صحت تعلیم اور دیگر شعبوں کا کوٹہ قلیل ہونے کی وجہ سے فنڈ بھی آبادی کے تناسب سے نہیں ملتے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام میں بے روزگاری صحت کی سہولیات کا فقدان ہوتا ہے اگر چمن اور گلستان کو الگ الگ ضلع کادرجہ اور قلعہ عبداللہ کا اپنا ضلعی ہیڈ کوارٹر چمن سے منتقل کیا جائے ۔