کوئٹہ(پ ر)جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کی کابینہ کا اجلاس صوبائی سینئر نائب صدر ندیم کاکڑ ہوا جس میں مرکزی و صوبائی قائدین کے دورے نصیرآباد و جعفرآباد اور نصیرآباد کے جلسے کی کامیابی پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا کہ مارچ میں کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم کاکڑ نے کہا کہ نصیر آباد کے جلسے کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ جمہوری وطن پارٹی آج بھی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت شہید وطن نواب اکبر بگٹی سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار ہے۔ اجلاس میں کوئٹہ میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔