راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) چوہدری نثار علی خان کیخلاف اٹھنے والی کسی نازیبا زبان کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ مرکزی قیادت کو فوری طور پر سنیٹر پرویز رشید کی بیان بازیوں کیخلاف نوٹس لینا ہوگا۔ سابق وزیر داخلہ کی مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ڈھوک منشی 78کے چیئرمین دوست محمد خان نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر پرویز رشید کیخلاف نعرے بازی کی گئی اور پتلا نظر آتش کیا گیا۔