• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں،ٹریفک کی روانی شدید متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے کئی علاقوں میں اہم شاہرا ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے وہاں ٹریفک کی روانی میں گھنٹوں خلل روز کا معمول بن گیا ہے، تاہم بلدیاتی اور صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، گلبہار چورنگی پر بنائے گئے انڈر پاس کے اطراف کی سڑ کوں پرجمع مٹی پہاڑ بنتی جارہی ہے جبکہ سڑک بھی بری طرح ٹوٹی ہوئی ہیں ، ساتھ گاڑیوں کے گذرنے کے لئے بنائے گئے کٹ بھی ٹریفک کی روانی میں تعطل کا باعث ہیں، لیاقت آباد دس نمبرسےناظم آباد جانے والی دونوں جانب کی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سےموٹر سائیکل اور رکشہ الٹ جاتے ہیں، پٹیل پاڑہ کے علاقے میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور دونوں جانب رکشے کی پار کنگ کی وجہ سے ٹریفک جام دکھائی دیتا ہے،یونیورسٹی روڈ پر فٹ پاتھو ں پر ٹھیلے ریڑھی والوں کا مکمل قبضہ ہے شہر کی دیگر سڑ کون پر ایک بار پھرتجاوزات کی بھر مار ہو گئی ۔
تازہ ترین