• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی ملازمین فزیکل ویریفکیشن کو یقینی بنائیں،ذو الفقار شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کے ایم سی کے13383ملازمین کی فزیکل ویریفکیشن کے آخری مرحلے میں ہونے والی اسکروٹنی کے عمل سے پیداشدہ بے چینی کے خاتمے کے لیے سجن یونین اپنا فعال کردار ادا کرے گی اسکروٹنی کے عمل سے رہ جانے والے ملازمین کے شیڈول کا اعلان پیر22جنوری کو ہوگا ایک بیان میں انہون نے کہا کہ تعصب ،زبان ،مذہب کی بنیاد پر کیے گئے کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا پرامن طور پر ملازمین اپنی فزیکل ویریفکیشن کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین