• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک بار پھر جی 2018کیلئے جنیوا میں 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )پاکستان ایک مرتبہ پھر جی 2018کیلئے جنیوا میں 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا۔تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی کے سیکرٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیر فرخ عامل کیلئے چھوڑ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفود نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر بنایا جانے والا اتحاد اب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین