• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق اور سیالکوٹ میں منوبھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے مُنوبھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اعلیٰ پائے کے شاعر، ڈرامہ نگار وکالم نگار اور غریب وپسماندہ طبقوں کے مخلص ساتھی تھے۔ انہوں نے پاکستان میں جمہوری نظام کے لیے بے مثال خدمات پیش کیں، مُنوبھائی نے ہمیشہ سچائی اور عوام کے حقوق کا ساتھ دیا۔ایچ آر سی پی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مُنوبھائی تین برس تک کمیشن کی انتظامی کونسل کے رکن رہے ۔ علاوہ ازیںسیالکوٹ میں نامور ادیب ، صحافی اور دانشور منو بھائی کی وفات پر اخبار نویسوں کا تعزیتی اجلاس روزنامہ جنگ آفس سیالکوٹ میں زیر صدارت جنید آفتاب منعقد ہوا جس میں ملک افتخار حسین ، چوہدری محمدصفدر،فیصل خاور، عامر خان، ایس ایم شاہد، اشرف کمال، شیخ امجد وسیم باری، نعیم اقبال، میاںشمس رشید،یاسر اکرام ، شہزاد اکبر، طارق انجم ، بلال احمد،مہر نواز، چوہدری منیر ، ارشد قیوم ، ایس اے شیزازی ، خا لد فرح دیگر اخبارنو یسوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین