ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم شاہ محمود قریشی نے ماہر تعلیم حنیف بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے صوبائی حلقہ 197کے علاقے کڑی جمنداں خوبی رج کا دورہ کیا اور ماہر تعلیم حنیف بھٹی کی رہائش گاہ پر گئے انہوں نے مرحوم کے بڑے صاحبزادے شعیب بھٹی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا ،اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت بھی کی، سابق ناظم عقیل اعجا انصاری، سابق کونسلر شیخ شکیل ناصر، ملک محمد یوسف، شیخ خالد محمود، سلیم بھٹہ، ملک حشمت، شعیب نور بلوچ، ملک عطاء، ملک عبدالرحمن ، نواب محسن خان بابر، حفیظ سیال، ملک کرامت، نعیم خان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔