• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، اسلام آباد میںچوری، راہزنی کی وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری راہ زنی اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ ماڈل ٹاؤن سے محمد زاہدکی کارنمبرایل سی -799 چوری ہوگئی۔تھانہ صادق آبادکو انیق عاشر نے بتایاکہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ بارانی یونیورسٹی کے قریب مو ٹرسا ئیکل پر سوار تین نو جوا ن مسلح ملزموں نے مجھے روک لیااور گن پوائنٹ پر مجھ سے میرا مو ٹرسا ئیکل نمبرآرایل ای-9806، ڈرائیونگ لائسنس ،رجسٹریشن بک اور مو بائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ مورگاہ کو اختر حسین نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑکر کمپوٹر،2ٹیب،40ہزارروپے، طلائی زیورات، ایک موبائل ودیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کومحمد ذوالفقار نے بتایا کہ سائل نے نذیر احمدسب انسپکٹر سے 4لاکھ روپے لینے تھے ۔ عبدالوحید نے میری رقم کے عوض نذیر احمد سے گاڑی ایل زیڈایف -3403ساڑھے تین لاکھ روپے میں خرید لی اور کیری ڈبہ ماڈل 1991رجسٹریشن نمبر کے ایچ -2019کا ٹرانسفر لیٹر دھوکہ دہی اور فراڈ سے ہتھا لیا ۔ تھانہ روات کو علی خالق نے بتایا کہ رئیس خادم ،محمد اصغر ، فرخ نے سائل کی گاڑی نمبر کے کیو-7778 مالیتی 19لاکھ پچاس ہزارروپے اور گاڑی ٹیوٹا لینڈ کروزر اپلائیڈ فار بمعہ مکمل کاغذات اور راول فارم واقع اڈیالہ روڈ موضع ہون راولپنڈی کے اصل کاغذات ، دھوکہ دہی اور فراڈ سے خورد برد کر لیے ۔
تازہ ترین