اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بالادست طبقہ آئین اور عدلیہ کو زیر دست رکھنا چاہتا ہے۔یہ طبقہ عدالتوں کے وہی فیصلے قبول کرتا ہے جو ان کے حق میں ہوں۔جب تک آئین اور عدلیہ کو بالادست تسلیم نہیں کیاجاتا ملک میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکتی۔ اقتدار پر قابض اشرافیہ نے ملکی وسائل کو شیر مادر سمجھ رکھا ہے۔ حقیقی جمہوریت کیلئے انتخابی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے۔ بھارت کی بدمعاشی روکنےکیلئے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے ۔