کراچی (اسٹاف رپورٹر) عاقب کی دونوں میچوں ہیٹ ٹرک کی بدولت حاجی صمد ایف سی نے لیژر لیگس (کے وائی ّآئی) میں موسی لاشاری کو دونوں میچوں میں شکست دیدی۔ لیاری یوتھ نے حیدر بلوچ کے خلاف پہلے میچ میں حارث اور عامر کے ذریعہ 2-0کی برتری حاصل کی جبکہ دوسرا میچ 1-1سے برابر رہا۔گروپ بی میں پاک زمیندار مضبوط حریف لیاری اکیڈمی کے خلاف دونوں میچ میں سرخرو رہی جب انہیں پہلے میچ میں 2-1اور دوسرے میچ میں 1-0 کی فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کیلئے آصف نے تینوں گول اسکور کئے۔