• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ قصور میں ملوث ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے،قاری زوار بہادر

ملتان سٹا ف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ شریف برادران کی نیب اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے، افسوس کا مقام ہے جن حکمرانوں نے قومی اداروں کو تحفظ دیناتھا وہ خود اداروں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں، جن کا احتساب ہورہا ہے۔ جمعیت علماء پاکستان خواجہ حمید الدین سیالوی کے نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے الٹی میٹم کی بھرپور حمایت کرے گی۔انہوں نے قصور میں ننھی زینب کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ قصور میں ملوث ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے۔
تازہ ترین