کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہےکہ تھانوں میں کوائف جمع نہ کرنے والے دس مالکان ٗ پراپرٹی ڈیلرز اور کرایے داروں کو حراست میں لے لیا ہےبلوچستان رسٹریکشنز آف رینٹڈڈ بلڈنگ (سیکورٹی) ایکٹ کی جو بھی خلاف ورزی کرئے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی یہ بات انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس نے اگست 2015ء میں بلوچستان اسمبلی سے پاس ہونے والے بلوچستان رسٹریکشنز آف رینٹڈڈ بلڈنگ (سیکورٹی) یعنی بلوچستان کرایہ داری سیکورٹی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا ہے قانون کے تحت عمارت کے مالک پر لازم ہوگا کہ وہ کوئی بھی عمارت، دکان ،فلیٹ یا مکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کرے گا اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ ساتھ پولیس یا لیویز کی جانب سے جاری کردہ فارم میں کرایہ دار کے مکمل کوائف اور مکان میں رہائش پذیر 14سال سے بڑی عمر کے افراد کی تفصیلات متعلقہ تھانے میں جمع کرایے گا پولیس یا لیویز رجسٹریشن کرانیوالے مکان مالک، کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلر کو باقاعدہ رسید فراہم کرے گی تمام کرایہ داروں کے کوائف پر مشتمل ایک سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائیگا رجسٹریشن نہ کرانے والے مکان مالک، کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلرز کو ایک سال تک قید ، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیںانہوں نے بتایا کہ گزشتہ رو ز پولیس نےبلوچستان رسٹریکشنز آف رینٹڈڈ بلڈنگ (سیکورٹی) ایکٹ کے تحت کا رروائی کر تے ہوئے جناح ٹاؤن، سریاب ، پشتون آباددس مالکان ، پراپرٹی ڈیلر اور کرایہ دار کو کوائف جمع نہ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔