لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے محمد شفیع کی درخواست پر سماعت کی گئی، ہائی کورٹ نے سوال کیا تھا کہ کس قانون کے تحت وزیر اعلی شہباز شریف کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ شہبازشریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں، قانون کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ایک وقت میں دو عہدے نہیں رکھ سکتے لہٰذا اُنہیں نااہل قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا مگر آج اس کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔