• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت ملازمین کی تذلیل کر رہی ہے ، نگہت اورکزئی

پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ نے سب انجینئر ز کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کو صوبائی حکومت کادوغلہ پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گزشتہ سال مئی سب انجینئرز کیساتھ کئے گئے وعدے سے مکر گئے جو باعث شرم ہے ۔ پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر نگہت اورکزئی اور سیکرٹری اطلاعات مہرسلطانہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے سامنے خیبر پختونخوا کے سب انجینئر ز کے دھرنے کا ایک ہفتہ مکمل ہونے کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی اور نہ ہی کسی حکومتی رکن نے کیمپ کا دورہ کیا ہے جو ملازمین کی تذلیل کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سب انجینئر ز کو سکیل گیارہ سے سولہ میں اپ گریڈ کرنے کا وعدہ ایفا کر ے بصور ت دیگر پیپلز پارٹی کی خواتین بھی ملازمین کی جائز ہڑتال میں حصہ بنے گی اور انکو جائز حقوق دلانے میں ہر ممکن کر دار ادار کر یگی ۔
تازہ ترین