• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام ،سالانہ میلے میں رنگ برنگی لالٹینیں جگمگا اُٹھیں

ویتنام میں سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا جس میں سینکڑوں رنگ برنگی لالٹینیں جگمگا اُٹھیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ویتنام کے شہر ہوئی آن میں لالٹین کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا۔

اس مناسبت سے جہاں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں شہر کو رنگ برنگی دلکش لالٹینوں سے سجادیا گیا ہے۔

اس موقع پر پورا علاقہ رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور اورروشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔

تازہ ترین