• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ قصور کی حقائق پر مبنی تفتیش کو یقینی بنایاجائےگا، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ قصور میں 100فیصد حقائق پر مبنی تفتیش یقینی بنائی جائے گی ،جے آئی ٹی کی تحقیقات میں غلطی اور کوتاہی کا احتمال ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں انہوں نے کہا کہ مردان کی عاصمہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہوچکا ، خیبر پختونخوا حکومت سے مزید تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ قصور کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی پروفیشنل انداز میں کیس کو دیکھ رہی ہے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ تحقیقات میں اسٹیٹ بینک ، نادرا اور دیگر اداروں سے مدد لی جائےگی ،تفتیش میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

تازہ ترین