• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میں استعفوں پر کوئی اختلاف نہیں ،شاہ محمود قریشی

There Is No Difference In Resignations In The Party Shah Mehmood Qureshi

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی میں استعفوں کے معاملہ میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی چیئرمین جب فیصلہ کریں گے تمام ممبران استعفیٰ پیش کر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر نہیں بلکہ خاتم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والوں پر لعنت بھیجی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ قصور گھنونا جرم تھا سانحہ کے حقائق سامنے آئیں اور زمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میٹرو کا پیسہ تعلیم اور صحت پر خرچ کر دیا جاتا تو اس کا عوام کو فائدہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوائنزا ایک خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے حکومت پنجاب کو اس پر فوری کاروائی کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی جلسوں کا تسلسل تھما نہیں ہے۔

تازہ ترین