پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ چارسدہ سے خواتین کی بڑی تعداد 28جنوری کے تاریخی جلسہ عام میں شرکت کرے گی ۔ چارسدہ میں خاتون نائب صدر صفیہ نوروز کی زیر صدارت تحصیل و ڈسٹرکٹ خواتین کونسلرزکے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر پشاور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں چارسدہ سمیت تمام اضلاع سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،انہوں نے کہا کہ جلسہ سے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اہم خطاب کریں گے ۔