چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت سینیٹ الیکشن وقت پر ہونا لازم ہیں، کوئی ماورائے آئین کام نہیں ہونا چاہیے۔
لاہور میں نجی لا ء کالج کے کانوووکیشن سےخطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ آئین میں سینیٹ الیکشن کے لئے الیکٹورل کالج مکمل ہونے یا نہ ہونے کا ذکر نہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ آئین کے تحت سینیٹ الیکشن مقررہ وقت پرہوں گےاور 12 مارچ کو نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ اداروں کو مستحکم بنانے کےلیے لازم ہے سب ان کا احترام کریںاور اداروں پر بھی لازم ہے کہ وہ آئین کی حدود میں رہ کر کام کریں۔
رضا ربانی نے کہاکہ ہمارے ہاں ماضی میں جنگل کا قانون رہا یا مارشل لاء ، امیروں اورعام آدمی کے لئے قانون مختلف رہا، سب کوآئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے۔