• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھو اور سازشی مہروں کو سبق سکھا دو تا کہ آنے والے وقت میں یہ سازشی کھیل نہ کھیلیں،مریم نواز

Todays Print

فیصل آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف سے 3نسلوں کا حساب لیاگیا‘لاڈلے کو کہاگیاتم توصادق اورامین ہو ‘ نواز شریف کو سزا پہلے سنائی گئی اور مقدمہ بعد میں چل رہا ہے، کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیے‘ عدل کی بحالی کی مہم میں اٹھو اور نواز شریف کا ساتھ دو، اٹھو اور سازشی مہروں کو سبق سکھا دو تا کہ آنے والے وقت میں یہ سازشی کھیل نہ کھیلیں۔وہ ہفتہ کوجڑانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ وفا کرنا کوئی جڑانوالہ والوں سے پوچھے‘انہوں نے(ن) لیگ کو طلال چوہدری جیسا شیر دیا ہے‘کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیے جہاں آپ کا منتخب وزیراعظم اس کی تین نسلوں کاحساب دےاور جب کرپشن نہ ملے تو اقامہ پر باہر نکال دیا جائے، عوام کو پتہ تھا کہ نواز شریف کا پاناما میں نام نہیں تھا لیکن ججوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی اور لاڈلے کو کہا کہ درخواست لاؤ ‘ہم نواز شریف کو نکالیں گے‘کیاآپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں ستر سال میں ایک وزیراعظم بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکا؟ منتخب وزیراعظم بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتا ہو اور آئین توڑنے والوں کو عدالت نہ بلا سکے۔لاڈلہ کہہ رہا ہے کہ میں نے جرم کیا اور کمپنی میری ہے تو اس کو صداقت کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے، وزیراعظم کے مقدمے میں جج درخواست گزار کے ساتھ مل جاتے ہیں اور جب لاڈلے کا مقدمہ آتا ہے تو لاڈلے کو کہتے ہیں کہ تم تو صادق ہو، کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیے کہ جب منصفوں سے سوال پوچھا جائے تو ٹی وی پر آ کر تقریریں کریں اور سوال پوچھا جائے تو توہین عدالت کے پیچھے چھپ جائیں، توہین عدالت کی سزا ہے ووٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں ہے، اگر ان سوالوں کا جواب نہیں ہے تو وعدہ کرو نواز شریف کے سفر میں اس کا ساتھ دو گے، عدل کی بحالی کی مہم میں اٹھو اور نواز شریف کا ساتھ دو۔

تازہ ترین