• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں انفلوئنزا کے 133مریضوں کی تشخیص ہوئی ،این آئی ایچ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سے انفلوئنزا اے ایچ ون این ون کے686 کیسز کے نمونے این آئی ایچ بھیجے گئے جن میں سے 133مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔عالمی ادارہ صحت اور قومی ادارہ صحت نے انفلوئنزا اے ایچ ون این ون کو 2010میں موسمی فلُو قرار دیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں سیزن میں ملک کے اکثر علاقوں خصوصا جنوبی پنجاب سے انفلوئنزا کے کیسز سامنے آئے ہیں ، موسمی فلُو کے رواں سیزن کا آغاز نومبر2017سے ہوا،قومی ادرہ صحت وفاقی سطح پر موسمی فلُو کی تشخیص کے لیے فری ٹیسٹ کی سہولت مہیا کررہاہےاور اس وقت قومی ادارہ صحت کی ملک بھر میں 7فری لیبارٹریزکام کررہی ہیں جن میں اسلام آباد ،کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت اور مظفرآباد میں تشخیصی لیبارٹریزقائم ہیں۔بزرگ، کم عمر ،موٹاپے کا شکار افراد اور حاملہ خواتین انفلوئنزا کا شکار ہوتے ہیں ، اس سے بچاؤ سالانہ ویکسینیشن، ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال سے ممکن ہے۔
تازہ ترین