قصور میں زینب قتل کیس کے بعد خوف و ہراس کے سائے برقرار ہیں، قصور کی بستی غوث صابری کا 5 سالہ کاشف بھی 6 روز سے لاپتہ ہے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔
نرسری کلاس کا پانچ سالہ ننھا طالب علم کاشف 6 روز قبل گھر سے کھیلنے نکلا تو کس سے معلوم تھا کہ وہ غائب ہو جائے گا۔
قصور میں ننھی زینب کے بعد کھڈیاں کی نواحی بستی غوث صابری کے کمسن کاشف کی گمشدگی نے اہل علاقہ کو ایک بار پھر ہلاکر رکھ دیا ہے۔
کاشف محنت کش اویس بلوچ کا بیٹا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے کاشف کے والد کی درخواست پر کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔