امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن چوروں اور لٹیروں کے لیے یوم حساب بنائیں گے۔
مردان میں تحفظ مدارس و سالمیت پاکستان کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ قوم کو لوٹنے والوں کےلئے جیلوں کے دروازے کھولنا چاہتاہوں،ملک میں حقیقی احتساب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اقتدار ملنے پر مدارس کا نصاب اسکولوں میں پڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قصور کی زینب اور مردان کی عاصمہ کیساتھ پیش آنے والے واقعات کےذمے دارحکمران ہیں۔