کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ کے نواحی علاقہ کمسام میں گھر پر دستی بموں سے حملہ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے تھانہ استرزئی کی حدود میں واقع نواحی علاقہ کمسام میں شاہ حنیف حسن ولد غلام حسن کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جن میں سے ایک بم گھر کی صحن میں دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گھر پر پھینکا جانیوالا دوسرا بم پھٹ نہ سکا جسے بم ڈسپوزل سکوارڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔ واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے۔ جنکے خلاف گھر کے مالک شاہ حنیف حسن کی رپورٹ پر تھانہ استرزئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش اور وقوعہ کے اصل محرکات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔