سکھر (بیورو رپورٹ)انسداد پولیو مہم کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس روم میں اے ڈی سی ون علی رضا انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم اور12فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں غور و فکر کیا گیا ۔ ڈی ایچ او سکھر عبدالستار مہر اور فوکل پرسن عبدالحئی کوسو نے پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2018کی پولیو مہم کے دوران ٹارگیٹ 290020تھا، جبکہ ٹارگیٹ سے مزید 3لاکھ 351بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔