• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) 13سالہ طیبہ اپنے درندہ صفت بھائی کی ہوس کا شکار ہوئی ۔لاش اسپتال لے جانے والے بھائی نے زیادتی کے بعد بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو کلی اسماعیل کی طیبہ کے قتل کی تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ ہمارا خاندان ملتان کے علاقے دینا پور میں رہتا ہے ہم دو بھائی اور تین بہنیں اپنے ولدین کے ساتھ کلی اسماعیل میں آ کر رہنے لگے میرے والد سلیم احمد کا دو سال قبل انتقال ہو گیا والدہ نے گھر ہی میں مدرسہ بنا لیا ۔میرا بڑا بھائی محمود ماربل کا کام کرتا ہے ایک بہن ڈاکٹر کے کلینک پر کام کر تی ہے والدہ اور میری چھوٹی بہن آٹھ روز قبل دینا پور گئے تھے۔اتوار کو اس نے اپنی بہن کو ہوس کا نشانہ بنایا اور اس خوف سے کہ یہ سب کو بتا دیگی اس کا گلا دبا دیا ۔

تازہ ترین