• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روخان یوسفزئی کی کتاب’’ سلیم راز شخصیت اور فن ‘‘شائع ہوگئی

پشاور ( وقائع نگار )پشتو زبان کے معروف شاعر ‘ادیب ‘محقق ‘نقاد اور سینئر صحافی روخان یوسفزئی کی انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے صدر عالمی پشتو کانفرنس کے چیئرمین معروف ترقی پسند شاعر ادیب دانشور اور کالم نویس سلیم راز کی فن وشخصیت پر لکھی گئی کتاب سلیم راز ‘شخصیت و فن اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کی جانب سے شائع ہوکر مارکیٹ میں آگئی‘ کتاب میں سلیم راز کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی اب تک ادبی خدمات اور سیاسی جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے‘مذکورہ کتاب کے مطالعے سے سلیم راز کی شخصیت اور فن پر لکھنے والوں کیلئے نئے حوالے میسر آئینگے‘ کلچر جرنلسٹس فورم کے صدر احتشام الحق ‘ پشتو اور اُردو کے قارئین اور لکھاریوں نے روخان یوسفزئی جو کہ کلچر جرنلسٹس فورم کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کی اس کاوش کو سراہا۔
تازہ ترین