• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ محسود قتل کیخلاف پختون لانگ مارچ مردان پہنچ گیا،رائو انوار کی پھانسی کا مطالبہ

مردان (نمائندہ جنگ)نقیب اللہ محسود قتل کے خلاف پختون لانگ مارچ مردان پہنچ گیا،راؤ انوار کی گرفتاری اور سر عام پھانسی کا مطالبہ کیا گیا۔نقیب اللہ محسودکی ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف محسود قبیلے کی سربراہی میں پختون لانگ مارچ کے مختلف شہروں سے گزر کر مردان پہنچ گیا مارچ کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی نے عدل چوک پہنچ کر جلسہ منعقد کیا امن جرگہ کے کارکن بھی صوبائی صدر سید کمال شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں ریلی میں شامل ہوگئے۔
تازہ ترین